Surah

Information

Surah # 69 | Verses: 52 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 78 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿41﴾
یہ کسی شاعر کا قول نہیں ( افسوس ) تمہیں بہت کم یقین ہے ۔
و ما هو بقول شاعر قليلا ما تؤمنون
And it is not the word of a poet; little do you believe.
Yeh kisi shair ka qool nahi ( afsos ) tumhein bohat kam yaqeen hay
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے ۔ ( مگر ) تم ایمان تھوڑا ہی لاتے ہو ۔
اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں ( ف٤٤ ) کتنا کم یقین رکھتے ہو ( ف٤۵ )
کسی شاعر کا قول نہیں ہے ، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو23 ۔
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ( کہ اَدبی مہارت سے خود لکھا گیا ہو ) ، تم بہت ہی کم یقین رکھتے ہو
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :23 کم ہی ایمان لاتے ہو کا ایک مطلب عربی محاورے کے مطابق یہ ہو سکتا ہے کہ تم ایمان نہیں لاتے ۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قرآن کو سن کر کسی وقت تمہارا دل خود پکار اٹھتا ہے کہ یہ انسانی کلام نہیں ہو سکتا ، مگر پھر تم اپنی ضد پر اڑ جاتے ہو اور اس پر ایمان لانے سے انکار کر دیتے ہو ۔