Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ يُزَكُّوۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ‌ ؕ بَلِ اللّٰهُ يُزَكِّىۡ مَنۡ يَّشَآءُ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ فَتِيۡلًا‏ ﴿49﴾
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی اور ستائش خود کرتے ہیں؟ بلکہ اللہ تعالٰی جسے چاہے پاکیزہ کرتا ہے ، کسی پر ایک دھاگے کے برابر ظلم نہ کیا جائے گا ۔
الم تر الى الذين يزكون انفسهم بل الله يزكي من يشاء و لا يظلمون فتيلا
Have you not seen those who claim themselves to be pure? Rather, Allah purifies whom He wills, and injustice is not done to them, [even] as much as a thread [inside a date seed].
Kiya aap ney unhen nahi dekha jo apni pakeezgi aur sataeesh khud kertay hain? Bulkay Allah Taalaa jissay chahaye pakeeza kerta hai kissi per aik dhagay kay barabar zulm na kiya jaye ga.
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو بڑا پاکیزہ بتاتے ہیں؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے ، اور ( اس عطا میں ) ان پر ایک تاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوتا ۔ ( ٣٦ )
کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو خود اپنی ستھرائی بیان کرتے ہیں ( ف۱۵۲ ) بلکہ اللہ جسے چاہے ستھرا کرے اور ان پر ظلم نہ ہوگا دانہ خرما کے ڈورے برابر ( ف۱۵۳ )
تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جو بہت اپنی پاکیزگیِ نفس کا دم بھرتے ہیں؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے ، اور ﴿انہیں جو پاکیزگی نہیں ملتی تو درحقیقت﴾ ان پر ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جاتا ۔
کیا آپ نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا جو خود کو پاک ظاہر کرتے ہیں ، بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک فرماتا ہے اور ان پر ایک دھاگہ کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا