Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى‏ ﴿18﴾
اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے ۔
و جمع فاوعى
And collected [wealth] and hoarded.
Aur jama ker kay samnbhal rakhta hay
اور ( مال ) اکٹھا کیا ہوگا پھر اسے سینت سینت کر رکھا ہوگا ۔ ( ٥ )
اور جوڑ کر سینت رکھا ( محفوظ کرلیا ) ( ف۱۷ )
اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا12 ۔
اور ( اس نے ) مال جمع کیا پھر ( اسے تقسیم سے ) روکے رکھا
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :12 یہاں بھی سورہ الحاقہ 33 ۔ 34 کی طرح آخرت میں آدمی کے برے انجام کے دو وجوہ بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک حق سے انحراف اور ایمان لانے سے انکار ۔ دوسرے دنیا پرستی اور بخل ، جس کی بنا پر آدمی مال جمع کرتا ہے اور اسے کسی بھلائی کے کام میں خرچ نہیں کرتا ۔