Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ‏ ﴿23﴾
جو اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرنے والے ہیں ۔
الذين هم على صلاتهم داىمون
Those who are constant in their prayer
J apnai namaz per hameshagi kernay walay hein
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں ۔
جو اپنی نماز کے پابند ہیں ( ف۲۱ )
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں15 ،
جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھنے والے ہیں
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :15 یعنی کسی قسم کی سستی اور آرام طلبی ، یا مصروفیت ، یا دلچسپی ان کی نماز کی پابندی میں مانع نہیں ہوتی ۔ جب نماز کا وقت آجائے تو وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے خدا کی عبادت بجا لانے کے لیے کھڑا ہو جاتے ہیں ۔ علی صلاتھم دائمون کے ایک اور معنی حضرت عقبہ بن عامر نے یہ بیان کیے ہیں کہ وہ پورے سکون اور خشوع کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں ۔ کوے کی طرح ٹھونگیں نہیں مارتے ۔ مارا مار پڑھ کر کسی نہ کسی طرح نماز سے فارغ ہو جانے کی کوشش نہیں کرتے ۔ اور نماز کے دوران میں ادھر ادھر التفات بھی نہیں کرتے ۔ عربی محاورے میں ٹھیرے ہوئے پانی کو ماءِ دائم کہا جاتا ہے ۔ اسی سے یہ تفسیر ماخوذ ہے ۔