Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ‏ ﴿34﴾
اورجو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
و الذين هم على صلاتهم يحافظون
And those who [carefully] maintain their prayer:
Aur jo apni namazon ki hifazat kertay hein
اور جو اپنی نماز کی پوری پوری حفاظت کرنے والے ہیں ۔ ( ٩ )
اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ( ف۳۰ )
اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں23 ۔
اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :23 اس سے نماز کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ جس بلند سیرت و کردار کے لوگ خدا کی جنت کے مستحق قرار دیے گئے ہیں ، ان کی صفات کا ذکر نماز ہی سے شروع اور اسی پر ختم کیا گیا ہے ۔ نمازی ہونا ان کی پہلی صفت ہے ، نماز کا ہمیشہ پابند رہنا ان کی دوسری صفت ، اور نماز کی حفاظت کرنا ان کی آخری صفت ۔ نماز کی حفاظت سے بہت سی چیزیں مراد ہیں ۔ وقت پر نماز ادا کرنا ۔ نماز سے پہلے اطمینان کر لینا کہ جسم اور کپڑے پاک ہیں ۔ باوضو ہونا اور وضو میں اعضاء کو اچھی طرح دھونا ۔ ارکان اور واجبات اور مستحبات نماز کو ٹھیک ٹھیک ادا کرنا ۔ نماز کے آداب کو پوری طرح ملحوظ رکھنا ۔ خدا کی نافرمانیاں کر کے اپنی نمازوں کو ضائع نہ کرنا ۔ یہ سب چیزیں نماز کی حفاظت میں شامل ہیں ۔