Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ‏ ﴿41﴾
اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں ۔
على ان نبدل خيرا منهم و ما نحن بمسبوقين
To replace them with better than them; and We are not to be outdone.
Is per kay in kay ewaz in say achay log lay ayein aur hum aajiz nahi hein
کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں ، ( ١٢ ) اور کوئی ہمیں ہرا نہیں سکتا ۔
کہ ان سے اچھے بدل دیں ( ف۳٦ ) اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا ( ف۳۷ )
کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے29 ۔
اس پر کہ ہم بدل کر ان سے بہتر لوگ لے آئیں ، اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :29 یہ ہے وہ بات جس پر اللہ تعالی نے اپنے رب المشارق والمغارب ہونے کی قسم کھائی ہے ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم چونکہ مشرقوں اور مغربوں کے مالک ہیں اس لیے پوری زمین ہمارے قبضہ قدرت میں ہے اور ہماری گرفت سے بچ نکلنا تمہارے بس میں نہیں ہے ۔ ہم جب چاہیں ہلاک کر سکتے ہیں اور تمہاری جگہ کسی دوسری قوم کو اٹھا سکتے ہیں جو تم سے بہتر ہو ۔