Surah

Information

Surah # 71 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 71 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَدۡ اَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا‌ ‌ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا‏ ﴿24﴾
اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ( الٰہی ) تو ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا ۔
و قد اضلوا كثيرا و لا تزد الظلمين الا ضللا
And already they have misled many. And, [my Lord], do not increase the wrongdoers except in error."
Aur unhon ney bohat say logon ko gumrah kiya ( elaahi ) tu in zaalimon ki gumrahi aur barha
اس طرح انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کردیا ہے ، لہذا ( یا رب ) آپ بھی ان کو گمراہی کے سوا کسی اور چیز میں ترقی نہ دیجیے ۔
اور بیشک انہوں نے بہتوں کو بہکایا ( ف۳۹ ) اور تو ظالموں کو ( ف٤۰ ) زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی ( ف٤۱ )
انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے ، اور تو بھی ان ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دے18 ۔ ”
اور واقعی انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ، سو ( اے میرے رب! ) تو ( بھی ان ) ظالموں کو سوائے گمراہی کے ( کسی اور چیز میں ) نہ بڑھا