Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّ اَنَّهٗ كَانَ يَقُوۡلُ سَفِيۡهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا ۙ‏ ﴿4﴾
اور یہ کہ ہم میں کا ایک بیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا ۔
و انه كان يقول سفيهنا على الله شططا
And that our foolish one has been saying about Allah an excessive transgression.
Aur yeh kay kehtay rahein hein hamary nadan logAllah kay bary mein bhat khilaf e haq batein
اور یہ کہ : ہم میں سے بے وقوف لوگ اللہ کے بارے میں ایسی باتیں کہتے تھے جو حقیقت سے بہت دور ہیں ۔ ( ٢ )
اور یہ کہ ہم میں کا بےوقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھا ( ف۹ )
اور یہ کہ ” ہمارےنادان لوگ5 اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں ۔ ”
اور یہ کہ ہم میں سے کوئی اَحمق ہی اللہ کے بارے میں حق سے دور حد سے گزری ہوئی باتیں کہا کرتا تھا
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :5 اصل میں لفظ سفیھنا استعمال کیا گیا ہے جو ایک فرد کے لیے بھی بولا جا سکتا ہے اور ایک گروہ کے لیے بھی ۔ اگر اسے ایک نادان فرد کے معنی میں لیا جائے تو مراد ابلیس ہو گا ۔ اور اگر ایک گروہ کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ جنوں میں بہت سے احمق اور بے عقل لوگ ایسی باتیں کہتے تھے ۔