Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا ۙ‏ ﴿3﴾
اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو ( اپنی ) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا ۔
و انه تعلى جد ربنا ما اتخذ صاحبة و لا ولدا
And [it teaches] that exalted is the nobleness of our Lord; He has not taken a wife or a son
Aur beshak hamary rab ki shan bari buland hay aur na us ney kisi ko ( apni ) biwi banaya hay aur na beta
اور یہ کہ : ہمارے پروردگار کی بہت اونچی شان ہے ، اس نے نہ کوئی بیوی رکھی ہے ، اور نہ کوئی بیٹا ۔
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچہ ( ف۸ )
اور یہ کہ ” ہمارے رب کی شان بہت اعلی و ارفع ہے ، اس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے4 ۔ ”
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے ، اس نے نہ کوئی بیوی بنا رکھی ہے اور نہ ہی کوئی اولاد
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :4 اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں ۔ ایک یہ کہ یہ جن یا تو عیسائی جنوں میں سے تھے ۔ یا ان کا کوئی اور مذہب تھا جس میں اللہ تعالی کو بیوی بچوں والا سمجھا جاتا تھا ۔ دوسرے یہ کہ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں قرآن پاک کا کوئی حصہ پڑھ رہے تھے جسے سن کر ان کو اپنے عقیدے کی غلطی معلوم ہو گئی اور انہوں نے یہ جان لیا کہ اللہ تعالی کی بلند و برتر ذات کی طرف سے بیوی بچوں کو منسوب کرنا سخت جہالت اور گستاخی ہے ۔