Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّاَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَمِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ‌ؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓٮِٕكَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا‏ ﴿14﴾
ہاں ہم میں بعض تو مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف ہیں پس جو فرمانبردار ہوگئے انہوں نے تو راہ راست کا قصد کیا ۔
و انا منا المسلمون و منا القسطون فمن اسلم فاولىك تحروا رشدا
And among us are Muslims [in submission to Allah ], and among us are the unjust. And whoever has become Muslim - those have sought out the right course.
Han hum mein baaz to musalman hein baaz be-insaf hein pus jo farmaberdar hogay unhon ney to raah-e-raast ka qasad kiya
اور یہ کہ : ہم میں سے کچھ تو مسلمان ہوگئے ہیں ، اور ہم میں سے ( اب بھی ) کچھ ظالم ہیں ۔ چنانچہ جو اسلام لاچکے ہیں ، انہوں نے ہدایت کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے ۔
اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم ( ف۲۷ ) تو جو اسلام لائے انہوں نے بھلائی سوچی ( ف۲۸ )
اور یہ کہ ” ہم میں سے کچھ مسلم﴿اللہ کے اطاعت گزار﴾ ہیں اور کچھ حق سے منحرف ۔ تو جنہوں نے اسلام ﴿اطاعت کا راستہ﴾ اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈلی ،
اور یہ کہ ہم میں سے ( بعض ) فرماں بردار بھی ہیں اور ہم میں سے ( بعض ) ظالم بھی ہیں ، پھر جو کوئی فرمانبردار ہوگیا تو ایسے ہی لوگوں نے بھلائی طلب کی