Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَمَّا الۡقٰسِطُوۡنَ فَكَانُوۡا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا ۙ‏ ﴿15﴾
اور جو ظالم ہیں وہ جہنم کا ایندھن بن گئے ۔
و اما القسطون فكانوا لجهنم حطبا
But as for the unjust, they will be, for Hell, firewood.'
Aur jo zalim hein wo jahanum ka endhen bangay
اور رہے وہ لوگ جو ظالم ہیں تو وہ جہنم کا ایندھن ہیں ۔
اور رہے ظالم ( ف۲۹ ) وہ جہنم کے ایندھن ہوئے ( ف۳۰ )
اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں14 ۔ ”
اور جو ظالم ہیں تو وہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :14 سوال کیا جا سکتا ہے کہ قرآن کی رو سے جن تو خود آتشیں مخلوق ہیں ۔ پھر جہنم کی آگ سے ان کو کیا تکلیف ہو سکتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کی رو سے تو آدمی بھی مٹی سے بنا ہے ۔ پھر اگر اسے مٹی کا ڈھیلا کھینچ کر مارا جائے تو اس کو چوٹ کیوں لگتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ انسان کا پورا جسم اگرچہ زمین کے مادوں سے بنا ہے ، مگر جب ان سے گوشت پوست کا زندہ انسان وجود میں آ جاتا ہے تو وہ ان مادوں سے بالکل مختلف چیز بن جاتا ہے اور انہی مادوں سے بنی ہوئی دوسری چیزیں اس کے لیے اذیت کا ذریعہ بن جاتی ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح جن بھی اگرچہ اپنی ساخت کے اعتیار سے آتشیں مخلوق ہیں ، لیکن آگ سے جب ایک زندہ اور صاحب احساس مخلوق وجود میں آ جاتی ہے تو وہی آگ اس کے لیے تکلیف کی موجب بن جاتی ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد پنجم ، الرحمن ، حاشیہ 15 ) ۔