Surah

Information

Surah # 73 | Verses: 20 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 3 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 10, 11 and 20, from Madina
فَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا  ۖ‏ ﴿17﴾
تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناہ پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا ۔
فكيف تتقون ان كفرتم يوما يجعل الولدان شيبا
Then how can you fear, if you disbelieve, a Day that will make the children white- haired?
Tum ager kafir rahy to usdin kaisy panah pao gay jo din bachon ko burha ker day ga
اگر تم بھی نہ مانے تو پھر اس دن سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا ۔
پھر کیسے بچو گے ( ف۲۳ ) اگر ( ف۲٤ ) کفر کرو اس دن ( ف۲۵ ) جو بچوں کو بوڑھا کردے گا ( ف۲٤ )
اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اس دن کیسے بچ جاؤ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے17 گا
اگر تم کفر کرتے رہو تو اُس دن ( کے عذاب ) سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :17 یعنی اول تو تمہیں ڈرنا چاہیے کہ اگر ہمارے بھیجے ہوئے رسول کی بات تم نے نہ مانی تو وہ برا انجام تمہیں دنیا میں دیکھنا ہو گا جو فرعون اس سے پہلے اسی جرم کے نتیجے میں دیکھ چکا ہے ۔ لیکن اگر فرض کرو کہ دنیا میں تم پر کوئی عذ اب نہ بھی بھیجا گیا تو روز قیامت کے عذاب سے کیسے بچ نکلو گے؟