Surah

Information

Surah # 74 | Verses: 56 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 4 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ‏ ﴿5﴾
ناپاکی کو چھوڑ دے ۔
و الرجز فاهجر
And uncleanliness avoid
Na paki ko chor day
اور گندگی سے کنارہ کرلو ۔ ( ٢ )
اور بتوں سے دور رہو ،
اور گندگی سے دور رہو5 ۔
اور ( حسبِ سابق گناہوں اور ) بتوں سے الگ رہیں
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :5 گندگی سے مراد ہر قسم کی گندگی ہے خواہ وہ عقائد اور خیالات کی ہو ، یا اخلا ق و اعمال کی ، یا جسم و لباس اور رہن سہن کی ، مطلب یہ ہے کہ تمہارے گرد و پیش سارے معاشرے میں طرح طرح کی جو گندگیاں پھیلی ہوئی ہیں ان سب سے ا پنا دامن بچا کر رکھو ۔ کوئی شخص کبھی تم پر یہ حرف نہ رکھ سکے کہ جن برائیوں سے تم لوگوں کو روک رہے ہو ان میں سے کسی کا بھی کوئی شائبہ تمہاری اپنی زندگی میں پایا جاتا ہے ۔