Surah

Information

Surah # 74 | Verses: 56 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 4 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَ  ۙ‏ ﴿15﴾
پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں ۔
ثم يطمع ان ازيد
Then he desires that I should add more.
Phir bhi uski chahat hay kay mein usy or ziyada don
پھر بھی وہ یہ لالچ کرتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں ۔
پھر یہ طمع کرتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں ( ف۱۵ )
پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں13 ۔
پھر ( بھی ) وہ حرص رکھتا ہے کہ میں اور زیادہ کروں
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :13 اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ اس پر بھی اس کی حرص ختم نہیں ہوئی ۔ اتنا کچھ پانے کے بعد بھی وہ بس اسی فکر میں لگا ہوا ہے کہ اسے دنیا بھر کی نعمتیں عطا کر دی جائیں ۔ دوسرا مطلب حضرت حسن بصری اور بعض دوسرے بزرگوں نے یہ بیان کیا ہے کہ وہ کہا کرتا تھا کہ اگر واقعی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا یہ بیان سچا ہے کہ مرنے کے بعد کوئی دوسری زندگی ہے اور اس میں کوئی جنت بھی ہو گی تو وہ جنت میرے ہی لیے بنائی گئی ہے ۔