سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :32
اس سے پہلے کئی مقامات پر قرآن مجید میں یہ بات گزر چکی ہے کہ اہل جنت اور اہل دوزخ ایک دوسرے سے ہزاروں لاکھوں میل دور ہونے کے باوجود جب چاہیں گے ایک دوسرے کو کسی آلے کی مدد کے بغیر دیکھ سکیں گے اور ایک دوسرے سے براہ راست گفتگو کر سکیں گے ۔ مثال کے طور پر ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الاعراف ، آیات 44 تا 50 ، حاشیہ 35 ۔ جلد چہارم ، الصافات ، آیات 50 تا 57 ، حاشیہ 32 ۔