Surah

Information

Surah ID #74
Total Verses 56 Ayaat
Rukus 2
Sajdah 0
Actual Order #4
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 74: Al-Muddathir Ayat #43
قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ﴿43﴾
They will say, "We were not of those who prayed,
وہ جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے ۔

More translations & tafseer

قالوا لم نك من المصلين
They will say, "We were not of those who prayed,
Wo jawab deingay kay hum namazi na thy
وہ کہیں گے کہ : ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے ۔
وہ بولے ہم ( ف۳۰ ) نماز نہ پڑھتے تھے ،
” وہ کہیں گے ” ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے33 ،
وہ کہیں گے: ہم نماز پڑھنے والوں میں نہ تھے
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :33 مطلب یہ ہے کہ ہم ان لوگوں میں سے نہ تھے جنہوں نے خدا اور اس کے رسول اور اس کی کتاب کو مان کر خدا کا وہ اولین حق ادا کیا ہو جو ایک خدا پرست انسان پر عائد ہوتا ہے ، یعنی نماز ۔ اس مقام پر یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ نماز کوئی شخص اس وقت تک پڑھ ہی نہیں سکتا جب تک وہ ایمان نہ لایا ہو ۔ اس لیے نمازیوں میں سے ہونا آپ سے آپ ایمان لانے والوں میں سے ہونے کو مستلزم ہے ۔ لیکن نمازیوں میں سے نہ ہونے کو دوزخ میں جانے کا سبب قرار دے کر یہ بات واضح کر دی گئی کہ ایمان لا کر بھی آدمی دوزخ سے نہیں بچ سکتا اگر وہ تارکِ نماز ہو ۔