Surah

Information

Surah # 74 | Verses: 56 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 4 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
بَلۡ يُرِيۡدُ كُلُّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّؤۡتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً ۙ‏ ﴿52﴾
بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں ۔
بل يريد كل امر منهم ان يؤتى صحفا منشرة
Rather, every person among them desires that he would be given scriptures spread about.
Balkay in mein say her shaks chata hay kay usay kholi hoi kitabein di jaein
بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے صحیفے پکڑا دیئے جائیں ۔ ( ٢٠ )
بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دیے جائیں ( ف۳٦ )
بلکہ ان میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں38 ۔
بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ اُسے ( براہِ راست ) کھلے ہوئے ( آسمانی ) صحیفے دے دئیے جائیں
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :38 یعنی یہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اگر واقعی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مقرر فرمایا ہے تو وہ مکہ کے ایک سردار اور ایک ایک شیخ کے نام خط لکھ کر بھیجے کہ محمد ہمارے نبی ہیں ، تم ان کی پیروی قبول کرو ۔ اور یہ خط ایسے ہوں جنہیں دیکھ کر انہیں یقین آجائے کہ اللہ تعالی ہی نے یہ لکھ کر بھیجے ہیں ۔ ایک اور مقام پر قرآن مجید میں کفار مکہ کا یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ ہم نہ مانیں گے جب تک وہ چیز خود ہم کو نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے ۔ ( الانعام ، 124 ) ۔ ایک دوسری جگہ ان کا یہ مطالبہ نقل کیا گیا ہے کہ آپ ہمارے سامنے آسمان پر چڑھیں اور وہاں سے ایک لکھی ہوئی کتاب لا کر ہمیں دیں جسے ہم پڑھیں ( بنی اسرائیل ۔ 93 ) ۔