Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَّلَهَدَيۡنٰهُمۡ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًا‏ ﴿68﴾
اور یقیناً انہیں راہ راست دکھا دیں ۔
و لهدينهم صراطا مستقيما
And We would have guided them to a straight path.
Aur yaqeenan enhen raah-e-raast dikha den.
اور انہیں ضرور بالضرور سیدھے راستے تک پہنچا دیتے ۔
اور ضرور ان کو سیدھی راہ کی ہدایت کرتے ،
اور انہیں سیدھا راستہ دکھا دیتے ۔ 98
اور ہم انہیں واقعۃً سیدھی راہ پر لگا دیتے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :98 یعنی جب وہ شک چھوڑ کر ایمان و یقین کے ساتھ رسول کی اطاعت کا فیصلہ کر لیتے تو اللہ کے فضل سے ان کے سامنے سعی و عمل کا سیدھا راستہ بالکل روشن ہو جاتا اور انہیں صاف نظر آجاتا کہ وہ اپنی قوتیں اور محنتیں کس راہ میں صرف کریں جس سے ان کا ہر قدم اپنی حقیقی منزل مقصود کی طرف اٹھے ۔