Surah

Information

Surah # 75 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 31 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقِيۡلَ مَنۡ؄ رَاقٍۙ‏ ﴿27﴾
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ہے؟
و قيل من راق
And it is said, "Who will cure [him]?"
Aur kaha jaeyga koi char phonk kernay wala hay?
اور ( تیمار داروں کی طرف سے ) کہا جائے گا کہ : ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا؟ ( ١٠ )
اور کہیں گے ( ف۲٤ ) کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے ( ف۲۵ )
اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کر نے والا19 ،
اور کہا جا رہا ہو کہ ( اِس وقت ) کون ہے جھاڑ پھونک سے علاج کرنے والا ( جس سے شفایابی کرائیں )
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :19 اصل میں لفظ راق استعمال ہوا ہے جو رقیہ سے بھی ماخوذ ہو سکتا ہے جس کے معنی تعویز گنڈے اور جھاڑ پھونک کے ہیں ، اور رتی سے بھی ، جس کے معنی چڑھنے کے ہیں ۔ اگر پہلے معنی لیے جائیں تو مطلب یہ ہو گا کہ آخر وقت میں جب مریض کے تیمار دار ہر دوا دارو سے مایوس ہو جائیں گے تو کہیں گے کہ ارے کسی جھاڑ پھونک کرنے والے ہی کو تلاش کرو جو اس کی جان بچا لے ۔ اور اگر دوسرے معنی لیے جائیں تو مطلب یہ ہو گا کہ اس وقت فرشتے کہیں گے کہ اس روح کو کسے لے کر جانا ہے؟ ملائکہ عذاب کو یا ملائکہ رحمت کو؟ بالفاظ دیگر اسی وقت یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ یہ مرنے والا کس حیثیت میں عالم آخرت کی طرف جا رہا ہے ۔ نیک انسان ہو گا تو ملائکہ رحمت اسے لے جائیں گے ، اور بد انسان ہو گا تو رحمت کے فرشتے اس کے قریب بھی نہ پھٹکیں گے اور عذاب کے فرشتے اسے گرفتار کر کے لے جائیں گے ۔