Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قَوَارِيۡرَا۟ؔ مِنۡ فِضَّةٍ قَدَّرُوۡهَا تَقۡدِيۡرًا‏ ﴿16﴾
شیشے بھی چاندی کے جن کو ( ساقی نے ) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا ۔
قواريرا من فضة قدروها تقديرا
Clear glasses [made] from silver of which they have determined the measure.
Sheeshy bhi chandi kay jinko ( saqi ney ) andazay say nap rakha hoga
شیشے بھی چاندی کے ( ٤ ) جنہیں بھرنے والوں نے توازن کے ساتھ بھرا ہوگا
کیسے شیشے چاندی کے ( ف۲۳ ) ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا ( ف۲٤ )
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے18 ہونگے ، اور ان کو﴿ منتظمین جنت نے﴾ ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا19 ہوگا ۔
اور شیشے بھی چاندی کے ( بنے ) ہوں گے جنہیں انہوں نے ( ہر ایک کی طلب کے مطابق ) ٹھیک ٹھیک اندازہ سے بھرا ہوگا
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :18 یعنی وہ ہوگی تو چاندی کی مگر شیشے کی طرف شفاف ہو گی ۔ چاندی کی یہ قسم اس دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔ یہ صرف جنت کی خصوصیت ہو گی کہ وہاں شیشے جیسی شفاف چاندی کے برتن اہل جنت کے دسترخوان پر پیش کیے جائیں گے ۔ سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :19 یعنی ہر شخص کے لیے اس کی خواہش کے ٹھیک اندازے کے مطابق ساغر بھر بھر کر دیے جائیں گے ۔ نہ وہ اس کی خواہش سے کم ہوں گے نہ زیادہ ۔ بالفاظ دیگر اہل جنت کے خدام اس قدر ہوشیار اور تمیزدار ہوں گے کہ وہ جس کی خدمت میں جام شراب پیش کریں گے اس کے متعلق ان کو پورا اندازہ ہو گا کہ وہ کتنی شراب پینا چاہتا ہے ۔ ( جنت کی شراب کی خصوصیات کے متعلق ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الصافات ، آیات 45 تا 47 ، حواشی 24 تا 27 ۔ جلد پنجم ، سورہ محمد ، آیت 15 ، حاشیہ 22 ۔ الطور ، آیت 23 ، حاشیہ 18 ۔ الواقعہ ، آیت 19 ، حاشیہ 10 ) ۔