Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا‏ ﴿18﴾
جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسلبیل ہے ۔
عينا فيها تسمى سلسبيلا
[From] a fountain within Paradise named Salsabeel.
Jaanat ki ik nehar say jiss ka nam salsabeel hay
وہاں کے ایسے چشمے سے جس کا نام سلسبیل ہے ۔
وہ ادرک کیا ہے جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں ( ف۲۷ )
یہ جنت کا ایک چشمہ ہوگا جسے سلسبیل کہا جاتا ہے20 ۔
۔ ( زنجبیل ) اس ( جنت ) میں ایک ایسا چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل رکھا گیا ہے
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :20 اہل عرب چونکہ شراب کے ساتھ سونٹھ ملے ہوئے پانی کی آمیزش کو پسند کرتے تھے ، اس لیے فرمایا گیا کہ وہاں ان کو وہ شراب پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہو گی ۔ لیکن اس کی آمیزش کی صورت یہ نہ ہو گی کہ اس کے اندر سونٹھ ملا کر پانی ڈالا جائے گا ، بلکہ یہ ایک قدرتی چشمہ ہو گا جس میں سونٹھ کی خوشبو تو ہوگی مگر اس کی تلخی نہ ہوگی ، اس لیے اس کا نام سلسبیل ہو گا ۔ سلسبیل سے مراد ایسا پانی ہے جو میٹھا ، ہلکا اور خوش ذائقہ ہونے کی بنا پر حلق سے بسہولت گزر جائے ۔ مفسرین کی اکثریت کا خیال یہ ہے کہ یہاں سلسبیل کا لفظ اس چشمے کے لیے بطور صفت استعمال ہوا ہے نہ کہ بطور اسم ۔