Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ‌ۚ اِذَا رَاَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُـؤۡلُـؤًا مَّنۡثُوۡرًا‏ ﴿19﴾
اور ان کے ارد گرد گھو متے پھرتے ہونگے وہ کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وہ بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں ۔
و يطوف عليهم ولدان مخلدون اذا رايتهم حسبتهم لؤلؤا منثورا
There will circulate among them young boys made eternal. When you see them, you would think them [as beautiful as] scattered pearls.
Aur inkay ird gird ghoomtey phirtay hongay wo kumsin bachay jo hamesha rehnay walay hein jab tu unhein dekhay to samjhay key wo bikhray hoey sachay moti hein
ان کے سامنے ( خد مت کے لیے ) ایسے لڑکے گردش میں ہوں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے ۔ ( ٥ ) جب تم انہیں دیکھو گے تو یہ محسوس کرو گے کہ وہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں ۔
اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے ( ف۲۸ ) جب تو انہیں دیکھے تو انہیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے ( ف۲۹ )
ان کے خدمت کی لیے ایسے لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے ۔ تم انہیں دیکھو تو سمجھو کہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں21 ۔
اور ان کے اِرد گرد ایسے ( معصوم ) بچے گھومتے رہیں گے ، جو ہمیشہ اسی حال میں رہیں گے ، جب آپ انہیں دیکھیں گے تو انہیں بکھرے ہوئے موتی گمان کریں گے
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :21 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الصفت ، حاشیہ 26 ۔ جلد پنجم الطور ، حاشیہ 19 ، الواقعہ حاشیہ 9 ۔ )