Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا‏ ﴿20﴾
تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا ۔
و اذا رايت ثم رايت نعيما و ملكا كبيرا
And when you look there [in Paradise], you will see pleasure and great dominion.
Tu wahan jahan kahin bhi nazar daley ga saraser nematein aur azeem-ul-shan saltanat hi dekhay ga
اور ( حقیقت تو یہ ہے کہ ) جب تم وہ جگہ دیکھو گے تو تمہیں نعمتوں کا ایک جہان اور ایک بڑی سلطنت نظر آئے گی ۔
اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے ( ف۳۰ ) اور بڑی سلطنت ( ف۳۱ )
وہاں جدھر بھی تم نگاہ ڈالو گے نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت کا سروسامان تمہیں نظر آئے گا22 ۔
اور جب آپ ( بہشت پر ) نظر ڈالیں گے تو وہاں ( کثرت سے ) نعمتیں اور ( ہر طرف ) بڑی سلطنت دیکھیں گے
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :22 یعنی دنیا میں خواہ کوئی شخص فقیر بے نواہی کیوں نہ رہا ہو ، جب وہ اپنے اعمال خیر کی بنا پر جنت میں جائے گا تو وہاں اس شان سے رہے گا کہ گویا وہ ایک عظیم الشان سلطنت کا مالک ہے ۔