Surah

Information

Surah # 76 | Verses: 31 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 98 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَـكُمۡ جَزَآءً وَّكَانَ سَعۡيُكُمۡ مَّشۡكُوۡرًا‏ ﴿22﴾
۔ ( کہا جائے گا ) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی ۔
ان هذا كان لكم جزاء و كان سعيكم مشكورا
[And it will be said], "Indeed, this is for you a reward, and your effort has been appreciated."
( kaha jaeyga ) kay yeh hai teray aemal ka badla aur tumhari koshish kiqadar ki gaee
۔ ( اور فرمائے گا کہ ) یہ ہے تمہارا انعام اور تم نے ( دنیا میں ) جو محنت کی تھی اس کی پوری قدر دانی کی گئی ہے ۔
ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے ( ف۳٦ ) اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی ( ف۳۷ )
یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھہری ہے26 ۔ ؏١
بے شک یہ تمہارا صلہ ہوگا اور تمہاری محنت مقبول ہوچکی
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :26 اصل الفاظ ہیں کان سعیکم مشکورا ۔ یعنی تمہاری سعی مشکور ہوئی ۔ سعی سے مراد وہ پورا کارنامہ حیات ہے جو بندے نے دنیا میں انجام دیا ۔ جن کاموں میں اس نے محنتیں اور جن مقاصد کے لیے اس نے اپنی کوششیں صرف کیں ان سب کا مجموعہ اس کی سعی ہے اور اس کے مشکور ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں وہ قابل قدر قرار پائی ۔ شکریہ جب بندے کی طرف سے خدا کے لیے ہو تو اس سے مراد اس کی نعمتوں پر احسان مندی ہوتی ہے ، اور جب خدا کی طرف سے بندے کے لیے ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے اس کی خدمات کی قدر فرمائی ۔ آقا کی یہ بہت بڑی عنایت ہے کہ بندہ جب اس کی مرضی کے مطابق اپنا فرض انجام دے تو وہ اس کا شکریہ ادا کر ۔