Surah

Information

Surah # 77 | Verses: 50 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 33 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 48, from Madina
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿24﴾
اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے ۔
ويل يومىذ للمكذبين
Woe, that Day, to the deniers.
Uss din takzeeb kernay walon ki kharabi hai
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں ۔
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ،
تباہی ہے اس روز جھٹلانے والوں کے لیے14 ۔
اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :14 یہاں یہ فقرہ اس معنی میں ارشاد ہوا ہے کہ حیات بعد موت کے امکان کی یہ صریح دلیل سامنے موجود ہوتے ہوئے بھی جو لوگ اس کو جھٹلا رہے ہیں ، وہ آج اس کا جتنا چاہیں مذاق اڑا لیں ، اور جس قدر چاہیں اس کے ماننے والوں کو دقیانوسی ، تاریک خیال اور اوہام پرست قرار دیتے رہیں ، مگر جب وہ دن آ جائے گا جسے جھٹلا رہے ہیں تو انہیں خود معلوم ہو جائے گا کہ یہ ان کے لیے تباہی کا دن ہے ۔