Surah

Information

Surah # 77 | Verses: 50 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 33 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 48, from Madina
فَقَدَرۡنَاۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏ ﴿23﴾
پھر ہم نے اندازہ کیا اور ہم کیا خوب اندازہ کرنے والے ہیں ۔
فقدرنا فنعم القدرون
And We determined [it], and excellent [are We] to determine.
Phir hum ney andaza kiya aur hum kiya khoob andaza kernay walay hein
پھر ہم نے تواز پیدا کیا ، چنانچہ اچھا توازن پیدا کرنے والے ہم ہیں ۔ ( ٨ )
پھر ہم نے اندازہ فرمایا ، تو ہم کیا ہی اچھے قادر ( ف۱۵ )
تو دیکھو ، ہم اس پر قادر تھے ، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں13 ۔
پھر ہم نے ( نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے ) وقت کے اندازے مقرر کئے ، پس ( ہم ) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :13 یہ حیات بعد موت کے امکان کی صریح دلیل ہے ۔ اللہ تعالی کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم ایک حقیر نطفے سے تمہاری ابتدا کر کے تمہیں پورا انسان بنانے پر قادر تھے ، تو آخر دوبارہ تمہیں کسی اور طرح پیدا کر دینے پر کیوں قادر نہ ہوں گے؟ ہماری یہ تخلیق ، جس کے نتیجے میں تم آج زندہ موجود ہو ، خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں ، ایسے عاجز نہیں ہیں کہ ایک دفعہ پیدا کر کے پھر تمہیں پیدا نہ کر سکیں ۔