سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :16
یہاں یہ فقرہ اس معنی میں ارشاد ہوا ہے کہ جو لوگ خدا کی قدرت اور حکمت کے یہ کرشمے دیکھ کر بھی آخرت کے ممکن اور معقول ہونے کا انکار کر رہے ہیں اور اس بات کو جھٹلا رہے ہیں کہ خدا اس دنیا کے بعد ایک دوسری دنیا پیدا کرے گا اور اس میں انسان سے اس کے اعمال کا حساب لے گا ، وہ اپنی اس خام خیالی میں مگن رہنا چاہتے ہیں تو رہیں ۔ جس روز یہ سب کچھ ان کی توقعات کے خلاف پیش آ جائے گا اس روز انہیں پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے یہ حماقت کر کے خود اپنے لیے تباہی مول لی ہے ۔