Surah

Information

Surah # 77 | Verses: 50 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 33 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 48, from Madina
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿45﴾
اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لئے ویل ( افسوس ) ہے ۔
ويل يومىذ للمكذبين
Woe, that Day, to the deniers.
Uss din sacha na jannay walon kay liye wail ( afsos ) hai
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں ۔
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ( ف۳٤ )
تباہی ہے اس روز جھٹلانے والوں کے لیے23 ۔
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :23 یہاں یہ فقرہ اس معنی میں ارشاد ہوا ہے کہ ان کے لیے ایک مصیبت تو وہ ہو گی جو اوپر بیان ہو چکی ہے کہ میدان حشر میں وہ مجرموں کی حیثیت سے کھڑے ہوں گے ، علی الاعلان ان کے جرائم اس طرح ثابت کر دیے جائیں گے کہ ان کے زبان کھولنے تک کا یارانہ رہے گا ۔ اور آخر کار جہنم کا ایندھن بن کر رہیں گے ۔ دوسری مصیبت بالائے مصیبت یہ ہو گی کہ وہی ایمان لانے والے جن سے ان کی عمر بھر لڑائی رہی ، جنہیں وہ بیوقوف اور تنگ خیال اور رجعت پسند کہتے رہے ، جن کا وہ مذاق اڑاتے رہے اور جنہیں اپنے نزدیک حقیر و ذلیل سمجھتے رہے ، انہی کو وہ جنت میں مزے اڑاتے دیکھیں گے ۔