Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
مَاۤ اَصَابَكَ مِنۡ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ‌ وَمَاۤ اَصَابَكَ مِنۡ سَيِّئَةٍ فَمِنۡ نَّـفۡسِكَ‌ ؕ وَاَرۡسَلۡنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوۡلًا‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا‏ ﴿79﴾
تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور جو بُرائی پہنچتی ہے وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے ، ہم نے تجھے تمام لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالٰی گواہ کافی ہے ۔
ما اصابك من حسنة فمن الله و ما اصابك من سية فمن نفسك و ارسلنك للناس رسولا و كفى بالله شهيدا
What comes to you of good is from Allah , but what comes to you of evil, [O man], is from yourself. And We have sent you, [O Muhammad], to the people as a messenger, and sufficient is Allah as Witness.
Tujhay jo bhalaee milti hai Allah Taalaa ki taraf say hai aur jo buraee phonchti hai woh teray apney nafss ki taraf say hai hum ney tujhay tamam logon ko payghaam phonchaney wala bana ker bheja hai aur Allah Taalaa gawah kafi hai.
تمہیں جو کوئی اچھائی پہنچتی ہے تو وہ محض اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور جو کوئی برائی پہنچتی ہے ، وہ تو تمہارے اپنے سبب سے ہوتی ہے ، اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں لوگوں کے پاس رسول بنا کر بھیجا ہے ، اور اللہ ( اس بات کی ) گواہی دینے کے لیے کافی ہے ۔ ( ٤٨ )
اے سننے والے تجھے جو بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے ( ف۲۰٤ ) اور جو برائی پہنچے وہ تیری اپنی طرف سے ہے ( ف۲۰۵ ) اور اے محبوب ہم نے تمہیں سب لوگوں کے لئے رسول بھیجا ( ف۲۰٦ ) اور اللہ کافی ہے گواہ ( ف۲۰۷ )
اے انسان ! تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے ، اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب و عمل کی بدولت ہے ۔ اے محمد ! ہم نے تم کو لوگوں کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے ۔
۔ ( اے انسان! اپنی تربیت یوں کر کہ ) جب تجھے کوئی بھلائی پہنچے تو ( سمجھ کہ ) وہ اللہ کی طرف سے ہے ( اسے اپنے حسنِ تدبیر کی طرف منسوب نہ کر ) ، اور جب تجھے کوئی برائی پہنچے تو ( سمجھ کہ ) وہ تیری اپنی طرف سے ہے ( یعنی اسے اپنی خرابئ نفس کی طرف منسوب کر ) ، اور ( اے محبوب! ) ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے ، اور ( آپ کی رسالت پر ) اللہ گواہی میں کافی ہے