Surah

Information

Surah # 78 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 80 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ۙ‏ ﴿12﴾
اورتمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے ۔
و بنينا فوقكم سبعا شدادا
And constructed above you seven strong [heavens]
Aur tumhary opper hum nay 7 masboot asman banaey
اور ہم نے ہی تمہارے اوپر سات مضبوط وجود ( آسمان ) تعمیر کیے ۔
اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں ( تعمیر کیں ) ( ف۱۳ )
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے9 ،
اور ( اب خلائی کائنات میں بھی غور کرو ) ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط ( طبقات ) بنائے
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :9 مضبوط کا لفظ اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے کہ ان کی سرحدیں اتنی مستحکم ہیں کہ ان میں ذرہ برابر تغیر و تبدل نہیں ہونے پاتا اور ان سرحدوں کو پار کر کے عالم بالا کے بے شمار ستاروں اور سیاروں میں سے کوئی نہ ایک دوسرے سے ٹکراتا ہے نہ تمہاری زمین پر آ گرتا ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، البقرہ ، حاشیہ 34 ۔ جلد دوم ، الرعد ، حاشیہ 2 ۔ الحجر ، حواشی 8 ، 12 ۔ جلد سوم ، المؤمنون ، حاشیہ 15 ۔ جلد چہارم ، لقمان ، حاشیہ 13 ۔ یٰسین ، حاشیہ 37 ۔ الصافات ، حواشی 5 ۔ 6 ۔ المومن ، حاشیہ 90 ۔ جلد پنجم ، ق حواشی 7 ۔ 8 ) ۔