Surah

Information

Surah # 78 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 80 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ‏ ﴿21﴾
بیشک دوزخ گھات میں ہے ۔
ان جهنم كانت مرصادا
Indeed, Hell has been lying in wait
Be-shak dozakh ghat mein hay
یقین جانو جہنم گھات لگائے بیٹھی ہے ۔
بیشک جہنم تاک میں ہے ،
درحقیقت جہنم ایک گھات ہے14 ،
بیشک دوزخ ایک گھات ہے
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :14 گھات اس جگہ کو کہتے ہیں جو شکار کو پھانسنے کے لیے بنائی جاتی ہے تاکہ وہ بے خبری کی حالت میں آئے اور اچانک اس میں پھنس جائے ۔ جہنم کے لیے یہ لفظ اس لیے استعمال کیا گیا ہے کہ خدا کے باغی اس سے بے خوف ہو کر دنیا میں یہ سمجھتے ہوئے اچھل کود کرتے پھر رہے ہیں کہ خدا کی خدائی ان کے لیے ایک کھلی آماجگاہ ہے ، اور یہاں کسی پکڑ کا خطرہ نہیں ہے ، لیکن جہنم ان کے لیے ایک ایسی چھپی ہوئی گھات ہے جس میں وہ یکایک پھنسیں گے اور بس پھنس کر ہی رہ جائیں گے ۔