Surah

Information

Surah ID #78
Total Verses 40 Ayaat
Rukus 2
Sajdah 0
Actual Order #80
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 78: An-Naba' Ayat #28
وَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ‏ ﴿28﴾
And denied Our verses with [emphatic] denial.
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کوکی تکذیب کرتے تھے ۔

More translations & tafseer

و كذبوا بايتنا كذابا
And denied Our verses with [emphatic] denial.
Aur bebaki say hamari ayton ki takzeb kerty thy
اور انہوں نے ہماری آیتوں کو بڑھ چڑھ کر جھٹلایا تھا ۔
اور انہوں نے ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں ،
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا17 ،
اور وہ ہماری آیتوں کو خوب جھٹلایا کرتے تھے
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :17 یہ ہے وہ سبب جس کی بنا پر وہ جہنم کے اس خوفناک عذاب کے مستحق ہوں گے ۔ ایک یہ کہ دنیا میں وہ یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کرتے رہے کہ کبھی وہ وقت نہیں آنا ہے جب انہیں خدا کے سامنے حاضر ہو کر اپنے اعمال کا حساب دینا ہو ۔ دوسرے یہ کہ اللہ تعالی نے اپنے انبیاء کے ذریعہ سے ان کی ہدایت کے لیے جو آیات بھیجی تھیں انہیں ماننے سے انہوں نے قطعی انکار کر دیا اور ان کو جھوٹ قرار دیا ۔