Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَيَقُوۡلُوۡنَ طَاعَةٌ فَاِذَا بَرَزُوۡا مِنۡ عِنۡدِكَ بَيَّتَ طَآٮِٕفَةٌ مِّنۡهُمۡ غَيۡرَ الَّذِىۡ تَقُوۡلُ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَكۡتُبُ مَا يُبَيِّتُوۡنَ‌ ۚ فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا‏ ﴿81﴾
یہ کہتے ہیں کہ اطاعت ہے پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورہ کرتی ہے ، ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے تو آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ، اللہ تعالٰی کافی کارساز ہے ۔
و يقولون طاعة فاذا برزوا من عندك بيت طاىفة منهم غير الذي تقول و الله يكتب ما يبيتون فاعرض عنهم و توكل على الله و كفى بالله وكيلا
And they say, "[We pledge] obedience." But when they leave you, a group of them spend the night determining to do other than what you say. But Allah records what they plan by night. So leave them alone and rely upon Allah . And sufficient is Allah as Disposer of affairs.
Yeh kehtay to hain kay ita’at hai phir jab aap kay pass say uth ker bahir nikaltay hain to inn mein ki aik jamat jo baat aap ney ya uss ney kahi hai uss kay khilaf raaton ko mashwaray kerti hai inn ki raaton ki baat cheet Allah Taalaa likh raha hai to aap inn say mun pher len aur Allah per bharosa rakhen Allah Taalaa kafi kaar saaz hai.
اور یہ ( منافق لوگ سامنے تو ) اطاعت کا نام لیتے ہیں ، مگر یہ تمہارے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ رات کے وقت تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے ، اور یہ رات کے وقت جو مشورے کرتے ہیں ، اللہ وہ سب لکھ رہا ہے ۔ لہذا تم ان کی پروا مت کرو ، اور اللہ پر بھروسہ رکھو ۔ اور اللہ تمہاری حمایت کے لیے بالکل کافی ہے ۔
اور کہتے ہیں ہم نے حکم مانا ( ف۲۱۰ ) پھر جب تمہارے پاس سے نکل کر جاتے ہیں تو ان میں ایک گروہ جو کہہ گیا تھا اس کے خلاف رات کو منصوبے گانٹھتا ہے اور اللہ لکھ رکھتا ہے ان کے رات کے منصوبے ( ف۲۱۱ ) تو اے محبوب تم ان سے چشم پوشی کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ کافی ہے کام بنانے کو ،
وہ منہ پر کہتے ہیں کہ ہم مطیع فرمان ہیں ۔ مگر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ راتوں کو جمع ہو کر تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے ۔ اللہ ان کی یہ ساری سرگوشیاں لکھ رہا ہے ۔ تم ان کی پروا نہ کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، وہی بھروسہ کے لیے کافی ہے ۔
اور ( ان منافقوں کا یہ حال ہے کہ آپ کے سامنے ) کہتے ہیں کہ ( ہم نے آپ کا حکم ) مان لیا ، پھر وہ آپ کے پاس سے ( اٹھ کر ) باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ آپ کی کہی ہوئی بات کے برعکس رات کو رائے زنی ( اور سازشی مشورے ) کرتا ہے ، اور اللہ ( وہ سب کچھ ) لکھ رہا ہے جو وہ رات بھر منصوبے بناتے ہیں ۔ پس ( اے محبوب! ) آپ ان سے رُخِ انور پھیر لیجئے اوراللہ پر بھروسہ رکھئیے ، اور اللہ کافی کارساز ہے