Surah

Information

Surah # 78 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 80 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌ ۚ‏ ﴿35﴾
وہاں نہ تو وہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ ہی جھوٹی باتیں سنیں گے ۔
لا يسمعون فيها لغوا و لا كذبا
No ill speech will they hear therein or any falsehood -
Wahan na to who byhoda batein sunein gay aur na jhoti batein sunein gay
وہاں پر وہ نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے ، اور نہ کوئی جھوٹی بات ۔
جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں نہ جھٹلانا ( ف۲۸ )
وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے21 ۔
وہاں یہ ( لوگ ) نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ ( ایک دوسرے کو ) جھٹلانا ( ہوگا )
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :21 قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اس بات کو جنت کی بڑی نعمتوں میں شمار کیا گیا ہے کہ آدمی کے کان وہاں بیہودہ اور جھوٹی اور گندی باتیں سننے سے محفوظ رہیں گے ۔ وہاں کوئی یاوہ گوئی اور فضول گپ بازی نہ ہو گی ، کوئی کسی سے نہ جھوٹ بولے گا نہ کسی کو جھٹلائے گا ، دنیا میں گالم گلوچ ، بہتان ، افترا ، تہمت اور الزام تراشیوں کا جو طوفان برپا ہے اس کا کوئی نام و نشان نہ ہو گا ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، مریم حاشیہ 38 ۔ جلد پنجم ، الواقعہ ، حواشی 13 ۔ 14 ) ۔