Surah

Information

Surah # 78 | Verses: 40 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 80 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ‏ ﴿36﴾
۔ ( ان کو ) تیرے رب کی طرف سے ( ان کے نیک اعمال کا ) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا ۔
جزاء من ربك عطاء حسابا
[As] reward from your Lord, [a generous] gift [made due by] account,
( Unko ) tery rab ki taraf say ( unkay nek amal ka ) yeh badla milay ga jo kafi inam hoga
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سلہ ہوگا ۔ ( اللہ کی ) ایسی دین ہوگی جو لوگوں کے اعمال کے حساب سے دی جائے گی ۔ ( ٣ )
صلہ تمہارے رب کی طرف سے ( ف۲۹ ) نہایت کافی عطا ،
جزاء اور کافی انعام22 تمہارے رب کی طرف سے ،
یہ آپ کے رب کی طرف سے صلہ ہے جو ( اعمال کے حساب سے ) کافی ( بڑی ) عطا ہے
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :22 جزاء کے بعد کافی انعام دینے کا ذکر یہ معنی رکھتا ہے کہ ان کو صرف وہی جزا نہیں دی جائے گی جس کے وہ اپنے نیک اعمال کی بنا پر مستحق ہوں گے ، بلکہ اس پر مزید انعام اور کافی انعام بھی دیا جائے گا ۔ اس کے برعکس اہل جہنم کے بارے میں صرف اتنا فرمایا گیا ہے کہ انہیں ان کے کرتوتوں کا بھر پور بدلہ دے دیا جائے گا ، یعنی نہ ان کے جرائم سے کم سزا دی جائے گی نہ اس سے زیادہ ۔ یہ بات قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر وضاحت کے ساتھ بیان کی گئی ہے مثلا یونس ، آیات 26 ۔ 27 ۔ النحل ، آیات 89 ۔ 90 ۔ القصص ، آیت 84 ۔ سبا ، آیات 33 تا 38 ۔ المومن ، آیت 40 ۔