Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ‏ ﴿7﴾
اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی ( پیچھے پیچھے ) آئے گی ۔
تتبعها الرادفة
There will follow it the subsequent [one].
Us ky bad ik peechy aney wali ( peechy peechy ) aye gi
پھر اس کے بعد ایک اور جھٹکا آئے گا ۔ ( ٣ )
۔ ( ۷ ) اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی ( ف۹ )
اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے2 گا ،
پیچھے آنے والا ایک اور زلزلہ اس کے پیچھے آئے گا
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :2 پہلے جھٹکے سے مراد وہ جھٹکا ہے جو زمین اور اس کی ہر چیز کو تباہ کر دے گا اور دوسرے جھٹکے سے مراد وہ جھٹکا ہے جس کے بعد تمام مردے زندہ ہو کر زمین سے نکل آئیں گے ۔ اسی کیفیت کو سورۃ زمر میں یوں بیان کیا گیا ہے اور صور پھونکا جائے گا تو زمین اور آسمان میں جو بھی ہیں وہ سب مر کر گر جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ ( زندہ رکھنا ) چاہے ۔ پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا تو یکایک وہ سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے ۔ ( آیت 68 ) ۔