سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :3
کچھ دل کے الفاظ اس لیے استعمال کیے گئے ہیں کہ قرآن مجید کی رو سے صرف کفار و فجار اور منافقین ہی پر قیامت کے روز ہول طاری ہو گا ۔ مومنین صالحین اس ہول سے محفوظ ہوں گے ۔ سورہ انبیاء میں ان کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔ ( آیت 103 ) ۔