Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌ ۘ‏ ﴿12﴾
کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان دہ ہے ۔
قالوا تلك اذا كرة خاسرة
They say, "That, then, would be a losing return."
Kehty hein ke phir to ye lotna nuksandeh hay
کہتے ہیں کہ : اگر ایسا ہوا تو یہ بڑے گھاٹے کی واپسی ہوگی ۔ ( ٥ )
۔ ( ۱۲ ) بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے ( ف۱٤ )
” کہنے لگے ” یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی4! ”
وہ کہتے ہیں: یہ ( لوٹنا ) تو اس وقت بڑے خسارے کا لوٹنا ہوگا
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :4 یعنی جب ان کو جواب دیا گیا کہ ہاں ایسا ہی ہو گا تو وہ مذاق کے طور پر آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ یارو ، اگر واقعی ہمیں پلٹ کر دوبارہ زندگی کی حالت میں واپس آنا پڑا تب تو ہم مارے گئے ، اس کے بعد تو پھر ہماری خیر نہیں ہے ۔