Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏ ﴿14﴾
کہ ( جس کے ظاہر ہوتے ہی ) وہ ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے ۔
فاذا هم بالساهرة
And suddenly they will be [alert] upon the earth's surface.
Kay ( jis kay zihar hoty hi ) wo ik dam medan mein jama hojaein gay
جس کے بعد وہ اچانک ایک کھلے میدان میں ہوں گے ۔
۔ ( ۱٤ ) جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے ( ف۱۷ )
اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں5 گے ۔
پھر وہ ( سب لوگ ) یکایک کھلے میدانِ ( حشر ) میں آموجود ہوں گے
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :5 یعنی یہ لوگ اسے ایک امر محال سمجھ کر اس کو ہنسی اڑا رہے ہیں ، حالانکہ اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے جس کو انجام دینے کے لیے کچھ بڑی لمبی چوڑی تیاریوں کی ضرورت ہو ۔ اس کے لیے صرف ایک ڈانٹ یا جھڑکی کافی ہے جس کے ساتھ ہی تمہاری خاک یا راکھ ، خواہ کہیں پڑی ہو ، ہر طرف سے سمٹ کر ایک جگہ جمع ہو جا ئے گی اور تم یکایک اپنے آپ کو زمین کی پیٹھ پر زندہ موجود پاؤ گے ۔ اس واپسی کو گھاٹے کی واپسی سمجھ کر چاہے تم اس سے کتنا ہی فرار کرنے کی کوشش کرو ، یہ تو ہو کر رہنی ہے ، تمہارے انکار یا فرار یا تمسخر سے یہ رک نہیں سکتی ،