Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏ ﴿16﴾
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا ۔
اذ نادىه ربه بالواد المقدس طوى
When his Lord called to him in the sacred valley of Tuwa,
Jabkay unhein unkay rab nay pak medan TUA mein pukara
جب ان کے پروردگار نے انہیں طوی کی مقدس وادی میں آواز دی تھی ۔ ( ٦ )
۔ ( ۱٦ ) جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ( ف۱۹ ) ندا فرمائی ،
جب اس کے رب نے اسے طوی کی مقدس وادی7 میں پکارا تھا
جب ان کے رب نے طوٰی کی مقدّس وادی میں انہیں پکارا تھا
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :7 وادی مقدس طویٰ کے معنی بالعموم مفسرین نے یہ بیان کیے ہیں کہ وہ مقدس وادی جس کا نام طویٰ تھا ۔ لیکن اس کے علاوہ اس کے دو معنی اور بھی بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ وادی جو دو مرتبہ مقدس کی گئی ، کیونکہ ایک دفعہ اس وقت مقدس کیا گیا جب پہلی مرتبہ اللہ تعالی نے وہاں حضرت موسی کو مخاطب فرمایا ، اور دوسری دفعہ اسے تقدیس کا شرف اس وقت بخشا گیا جب حضرت موسی مصر سے بنی اسرائیل کو نکال کر اس وادی میں لائے ۔ دوسرے یہ کہ رات کے وقت وادی مقدس میں پکارا ۔ عربی میں محاورہ ہے جاء بعد طوی ، یعنی فلاں شخص میرے پاس رات کا کچھ حصہ گزرنے کے بعد آیا ۔