Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى ۖ‏ ﴿20﴾
پس اسے بڑی نشانی دکھائی ۔
فارىه الاية الكبرى
And he showed him the greatest sign,
Pus ussay bari nishani dikhai
چنانچہ موسیٰ نے اس کو بڑی زبردست نشانی دکھائی ( ٧ )
۔ ( ۲۰ ) پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی ( ف۲٤ )
پھر موسی ( علیہ السلام ) نے ﴿فرعون کے پاس جا کر﴾ اس کو بڑی نشانی9 دکھائی ،
پھر موسٰی ( علیہ السلام ) نے اسے بڑی نشانی دکھائی
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :9 بڑی نشانی سے مراد عصا کا اژدہا بن جانا ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس سے بڑی نشانی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک بیجان لاٹھی سب دیکھنے والوں کی آنکھوں کے سامنے علانیہ اژدہا بن جائے جادوگر اس کے مقابلے میں لاٹھیوں اور رسیوں کے جو مصنوعی اژدھے بنا کر دکھائیں ان سب کو وہ نگل جائے ، اور پھر حضرت موسی جب اس کو پکڑ کر اٹھا لیں تو وہ پھر لاٹھی بن کر رہ جائے ۔ یہ اس بات کی صریح علامت تھی کہ وہ اللہ رب العالمین ہی ہے جس کی طرف سے حضرت موسی بھیجے گئے ہیں ۔