Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
مَنۡ يَّشۡفَعۡ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَّكُنۡ لَّهٗ نَصِيۡبٌ مِّنۡهَا‌ ۚ وَمَنۡ يَّشۡفَعۡ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَّكُنۡ لَّهٗ كِفۡلٌ مِّنۡهَا‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ مُّقِيۡتًا‏ ﴿85﴾
جو شخص کسی نیکی یا بھلے کام کی سفارش کرے ، اسے بھی اس کا کچھ حصّہ ملے گا اور جو بُرائی اور بدی کی سفارش کرے اس کے لئے بھی اس میں سے ایک حصّہ ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔
من يشفع شفاعة حسنة يكن له نصيب منها و من يشفع شفاعة سية يكن له كفل منها و كان الله على كل شيء مقيتا
Whoever intercedes for a good cause will have a reward therefrom; and whoever intercedes for an evil cause will have a burden therefrom. And ever is Allah , over all things, a Keeper.
Jo shaks kissi neki ya bhalay kaam ki sifarish keray ussay bhi uss ka kuch hissa milay ga aur jo buraee aur badi ki sifarish keray uss kay liye uss mein say aik hissa hai aur Allah Taalaa her cheez per qudrat rakhney wala hai.
جو شخص کوئی اچھی سفارش کرتا ہے ، اس کو اس میں سے حصہ ملتا ہے ، اور جو کوئی بری سفارش کرتا ہے اسے اس برائی میں سے حصہ ملتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے ۔ ( ٥١ )
جو اچھی سفارش کرے ( ف۲۲۸ ) اس کے لئے اس میں سے حصہ ہے ( ف۲۲۹ ) اور جو بری سفارش کرے اس کے لئے اس میں سے حصہ ہے ( ف۲۳۰ ) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،
جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصّہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصّہ پائے گا ، 113 اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے ۔
جو شخص کوئی نیک سفارش کرے تو اس کے لئے اس ( کے ثواب ) سے حصہ ( مقرر ) ہے ، اور جو کوئی بری سفارش کرے تو اس کے لئے اس ( کے گناہ ) سے حصہ ( مقرر ) ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :113 یعنی یہ اپنی اپنی پسند اور اپنا اپنا نصیب ہے کہ کوئی خدا کی راہ میں کوشش کرنے اور حق کو سربلند کرنے کے لیے لوگوں کو ابھارے اور اس کا اجر پائے ، اور کوئی خدا کے بندوں کو غلط فہمیوں میں ڈالنے اور ان کی ہمتیں پست کرنے اور انہیں اعلائے کلمۃ اللہ کی سعی و جہد سے باز رکھنے میں اپنی قوت صرف کرے ، اور اس کی سزا کا مستحق بنے ۔