Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا‏ ﴿31﴾
اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ۔
اخرج منها ماءها و مرعىها
He extracted from it its water and its pasture,
Iss mein say paani aur chaara nikala
اس میں سے اس کا پانی اور اس کا چارہ نکالا ہے ۔
۔ ( ۳۱ ) اس میں سے ( ف۳۷ ) اس کا پانی اور چارہ نکا لا ( ف۳۸ )
اس کے اندر اس کا پانی اور چارہ نکالا17 ،
اسی نے زمین میں سے اس کا پانی ( الگ ) نکال لیا اور ( بقیہ خشک قطعات میں ) اس کی نباتات نکالیں
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :17 چارہ سے مراد اس جگہ صرف جانوروں کا چارہ نہیں ہے بلکہ تمام نباتات مراد ہے جو انسان اور حیوان دونوں کی غذا کے کام آتے ہیں ۔ رعی اور رتع اگرچہ بالعموم عربی زبان میں جانور کے چرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر کبھی کبھی انسان کے لیے بھی استعمال کر لیے جاتے ہیں ۔ مثلاً سورہ یوسف میں آیا ہے کہ حضرت یوسف کے بھائیوں نے اپنے والد ماجد سے کہا ارسلہ معنا غدا یرتع و یلعب ۔ آپ کل یوسف کو ہمارے ساتھ بھیج دیں کہ کچھ چر چگ لے اور کھیلے ۔ ( آیت 12 ) ۔ یہاں بچے کے چرنے ( رتع ) کا لفظ جنگل میں چل پھر کر پھل توڑنے اور کھانے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے ۔