Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ؕ‏ ﴿42﴾
لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں ۔
يسلونك عن الساعة ايان مرسىها
They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival?
Log ap say qiyamat kay waqay honay ka waqat daryafat kerty hein
یہ لوگ تم سے قیامت کی گھڑی کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی ؟
۔ ( ٤۲ ) تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے ،
یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ” آخر وہ گھڑی کب آکر ٹھہرے22 گی؟ ”
۔ ( کفّار ) آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :22 کفار مکہ رسول اللہ سے یہ سوال بار بار کرتے تھے اور اس سے مقصود قیامت کی آمد کا وقت اور اس کی تاریخ معلوم کرنا نہیں ہوتا تھا بلکہ اس کا مذاق اڑانا ہوتا تھا ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد ششم ، تفسیر سورہ ملک ، حاشیہ 35 ) ۔