Surah

Information

Surah # 79 | Verses: 46 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 81 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ‏ ﴿45﴾
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں ۔
انما انت منذر من يخشىها
You are only a warner for those who fear it.
Ap to sirf issy derty rahney walon ko agha kernay walay hein
جو شخص اس سے ڈرتا ہو ، تم تو صرف اس کو خبردار کرنے والے ہو ۔
۔ ( ٤۵ ) تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے ،
تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اس شخص کو جو اس کا خوف کرے23 ۔
آپ تو محض اس شخص کو ڈر سنانے والے ہیں جو اس سے خائف ہے
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :23 اس کی تشریح بھی ہم تفسیر سورہ ملک حاشیہ 36 میں کر چکے ہیں ۔ رہا یہ ارشاد کہ تم ہر اس شخص کو خبردار کر دینے والے ہو جو اس کا خوف کرے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوف نہ کرنے والوں کو خبردار کرنا تمہارا کام نہیں ، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے خبردار کرنے کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو اس دن کے آنے کا خوف کرے ۔