Surah

Information

Surah ID #80
Total Verses 42 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #24
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 80: Abasa Ayat #16
كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ‏ ﴿16﴾
Noble and dutiful.
جو بزرگ اور پاکباز ہیں ۔

More translations & tafseer

كرام بررة
Noble and dutiful.
Jo buzurgh or pakbaz hein
جو خود بڑی عزت والے ، بہت نیک ہیں ۔ ( ٤ )
( ۱٦ ) جو کرم والے نکوئی والے ( ف۱٦ )
ہاتھوں میں رہتے ہیں7 ۔
جو بڑے صاحبانِ کرامت ( اور ) پیکرانِ طاعت ہیں
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :7 جس سلسلہ بیان میں یہ آیات ارشاد ہوئی ہیں ان پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ قرآن مجید کی یہ تعریف محض اس کی عظمت بیان کرنے کے لیے نہیں کی گئی ہے بلکہ اصل مقصود ان تمام متکبر لوگوں کو ، جو حقارت کے ساتھ اس کی دعوت سے منہ موڑ رہے ہیں ، صاف صاف بتا دینا ہے کہ یہ عظیم الشان کتاب اس سے بدرجہا بلند و برتر ہے کہ تمہاری حضوری میں اسے پیش کیا جائے اور تم سے یہ چاہا جائے کہ تم اسے شرف قبولیت عطا کرو ۔ یہ تمہاری محتاج نہیں ہے بلکہ تم اس کے محتاج ہو ۔ اپنی بھلائی چاہتے ہو تو جو خناس تمہارے دماغ میں بھرا ہوا ہے اسے نکال کر سیدھی طرح اس کی دعوت کے آگے سر تسلیم خم کر دو ۔ ورنہ جس قدر تم اس سے بے نیاز بنتے ہو اس سے بہت زیادہ یہ تم سے بے نیاز ہے ۔ تمہاری تحقیر سے اس کی عظمت میں ذرہ برابر فرق نہ آئے گا ، البتہ تمہاری بڑائی کا سارا گھمنڈ خاک میں ملا کر رکھ دیا جائے گا ۔