Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَدُّوۡا لَوۡ تَكۡفُرُوۡنَ كَمَا كَفَرُوۡا فَتَكُوۡنُوۡنَ سَوَآءً‌ فَلَا تَتَّخِذُوۡا مِنۡهُمۡ اَوۡلِيَآءَ حَتّٰى يُهَاجِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَخُذُوۡهُمۡ وَاقۡتُلُوۡهُمۡ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوۡهُمۡ‌ وَلَا تَتَّخِذُوۡا مِنۡهُمۡ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا ۙ‏ ﴿89﴾
ان کی تو چاہت ہے کہ جس طرح کے کافر وہ ہیں تم بھی ان کی طرح کُفر کرنے لگو اور پھر سب یکساں ہو جاؤ پس جب تک یہ اسلام کی خاطر وطن نہ چھوڑیں ان میں سے کسی کو حقیقی دوست نہ بناؤ پھر اگر یہ مُنہ پھیر لیں تو انہیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی یہ ہاتھ لگ جائیں ، خبردار !ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ سمجھ بیٹھنا ۔
ودوا لو تكفرون كما كفروا فتكونون سواء فلا تتخذوا منهم اولياء حتى يهاجروا في سبيل الله فان تولوا فخذوهم و اقتلوهم حيث وجدتموهم و لا تتخذوا منهم وليا و لا نصيرا
They wish you would disbelieve as they disbelieved so you would be alike. So do not take from among them allies until they emigrate for the cause of Allah . But if they turn away, then seize them and kill them wherever you find them and take not from among them any ally or helper.
Inn ki chahat to yeh kay jiss tarah kay kafir woh hain tum bhi unn ki tarah kufur kerney lago aur phir sab yaksan ho jao pus jab tak yeh islam ki khatir watan na choren inn mein say kissi ko haqeeqi dost na banao phir agar yeh mun pher len to enhen pakro aur qatal kero jahan bhi yeh haath lag jayen khabardaar! Inn mein say kissi ko apna rafiq aur madadgar na samajh bethna.
یہ لوگ چاہتے یہ ہیں کہ جس طرح انہوں نے کفر کو اپنا لیا ہے ، اسی طرح تم بھی کافر بن کر سب برابر ہوجاؤ ، ۔ لہذا ( اے مسلمانو ) تم ان میں سے کسی کو اس وقت تک دوست نہ بناؤ جب تک وہ اللہ کے راستے میں ہجرت نہ کرلے ۔ چنانچہ اگر وہ ( ہجرت سے ) اعراض کریں تو ان کو پکڑو ، اور جہاں بھی انہیں پاؤ ، انہیں قتل کردو ، اور ان میں سے کسی کو نہ اپنا دوست بناؤ ، نہ مددگار ۔
وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ کہیں تم بھی کافر ہوجاؤ جیسے وہ کافر ہوئے تو تم سب ایک سے ہو جاؤ ان میں کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ ( ف۲۳٦ ) جب تک اللہ کی راہ میں گھر بار نہ چھوڑیں ( ف۲۳۷ ) پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۲۳۸ ) تو انہیں پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کرو ، اور ان میں کسی کو نہ دوست ٹھہراؤ نہ مددگار ( ف۲۳۹ )
وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں اسی طرح تم بھی کافر ہو جاؤ تاکہ تم اور وہ سب یکساں ہو جائیں ۔ لہٰذا ان میں سے کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ جب تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کر کے نہ آجائیں ، اور اگر وہ ہجرت سے باز رہیں تو جہاں پاؤ انہیں پکڑو اور قتل کرو 118 اور ان میں سے کسی کو اپنا دوست اور مدد گار نہ بناؤ ۔
وہ ( منافق تو ) یہ تمنا کرتے ہیں کہ تم بھی کفر کروجیسے انہوں نے کفر کیا تاکہ تم سب برابر ہو جاؤ ۔ سو تم ان میں سے ( کسی کو ) دوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت ( کر کے اپنا ایمان اور اخلاص ثابت ) کریں ، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو انہیں پکڑ لو اور جہاں بھی پاؤ انہیں قتل کر ڈالو اور ان میں سے ( کسی کو ) دوست نہ بناؤ اور نہ مددگار
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :118 یہ حکم ان منافق مسلمانوں کا ہے جو برسر جنگ کافر قوم سے تعلق رکھتے ہوں اور اسلامی حکومت کے خلاف معاندانہ کارروائیوں میں عملاً حصہ لیں ۔