Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ ﴿32﴾
تمہارے استعمال و فائدہ کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے ۔
متاعا لكم و لانعامكم
[As] enjoyment for you and your grazing livestock.
Tumhary istamal o faidy kay liey or tumhary chopayon kay liey
سب کچھ تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کی خاطر ۔
( ۳۲ ) تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے ،
تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر20 ۔
خود تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لئے متاعِ ( زیست )
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :20 یعنی تمہارے ہی لیے نہیں بلکہ ان جانوروں کے لیے بھی جن سے تم کو گوشت ، چربی ، دودھ ، مکھن وغیرہ سامان خوراک حاصل ہوتا ہے اور جو تمہاری معیشت کے لیے ۔ بے شمار دوسری خدمات بھی انجام دیتے ہیں ۔ کیا یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ تم اس سروسامان سے متمتع ہو اور جس خدا کے رزق پر پل رہے ہو اسی سے کفر کرو؟