Surah

Information

Surah # 80 | Verses: 42 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 24 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ‏ ﴿37﴾
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر ( دامن گیر ) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی ۔
لكل امر منهم يومىذ شان يغنيه
For every man, that Day, will be a matter adequate for him.
in mein say her ik ko us din asi fikar ( damengeer ) hogi jo uskay liey kafi hogi
۔ ( کیونکہ ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن اپنی ایسی فکر پڑی ہوگی کہ اسے دوسروں کا ہوش نہیں ہوگا ۔
( ۳۷ ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے ( ف۲۷ )
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا23 ۔
اس دن ہر شخص کو ایسی ( پریشان کن ) حالت لاحق ہوگی جو اسے ( ہر دوسرے سے ) بے پروا کر دے گی
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :23 احادیث میں مختلف طریقوں اور سندوں سے یہ روایت آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے روز سب لوگ ننگے بچے اٹھیں گے ۔ آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے ( بروایت بعض حضرت عائشہ نے ، اور برویتِ بعض حضرت سودہ نے اور بروایتِ بعض ایک خاتون نے ) گھبرا کر پوچھا ، یا رسول اللہ کیا ہمارے ستر اس روز سب کے سامنے کھلے ہوں گے؟ حضور نے یہی آیت تلاوت فرما کر بتایا کہ اس روز کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ ہو گا ( نسائی ، ترمذی ، ابن ابی حاتم ، ابن جریر ، طبرانی ، ابن مردویہ ، بہیقی ، حاکم ) ۔