Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡۙ‏ ﴿2﴾
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے ۔
و اذا النجوم انكدرت
And when the stars fall, dispersing,
Aur jab sitary by noor hojaein gay
اور جب ستارے ٹوٹ ٹوٹ کر گریں گے ۔
( ۲ ) اور جب تارے جھڑ پڑیں ( ف۳ )
اور جب تارے بکھر جائیں گے2 ،
اور جب ستارے ( اپنی کہکشاؤں سے ) گر پڑیں گے
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :2 یعنی وہ بندش جس نے ان کو اپنے اپنے مدار اور مقام پر باندھ رکھا ہے ، کھل جائے گی اور سب تارے اور سیارے کائنات میں منتشر ہو جائیں گے ۔ اس کے علاوہ انکدار میں کدورت کا مفہوم بھی شامل ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف منتشر ہی نہیں ہو گے بلکہ تاریک بھی ہو جائیں گے ۔